مقبوضہ کشمیر سے ‘اردو’ زبان کی سرکاری حیثیت ختم 

601

سری نگر: مودی سرکار نے ایک اور مسلم اقدام اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے اردو زبان کی سرکاری حیثیت ختم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی انتہاء پسند مودی سرکار نے بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کی زبان اردو کو کشمیر کی سرکاری زبانوں سے خارج کر دیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے اردو پر عائد پابندی کے بعد 131 سال سے بولی جانے والی زبان کا کشمیر میں وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں اردو، انگلش، ہندی، کشمیری اور ڈوگری زبان کو سرکاری حیثیت حاصل تھی۔