تائیوان کے نئے پاسپورٹ میں جمہوریہ چین کا لفظ “چھپا” دیا گیا

602

تائیوان حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے نیا پاسپورٹ تیار کرنے کا اعلان اور پاسپورٹ کا خاکہ جاری کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے پاسپورٹ کے سرورق پر بڑے خطوط میں “تائیوان” کا لفظ اور انگریزی میں لکھے گئے “جمہوریہ چین” کے حجم کو چھوٹا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈیزائن جولائی میں تائیوان کی پارلیمنٹ کی ایک قرارداد کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔ اس کا مقصد تائیوان کے شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔

شہری جب بیرون ملک سفر پر جائیں تو اس الجھن میں نہ پڑیں کہ وہ جمہوریہ چین کے شہری ہیں یا تائیوان کے۔

جزیرہ نما تائیوان کے آئین کے مطابق تائیوان ہی اس کا سرکاری نام ہے۔ جاپان نے 1945 میں تائیوان کو چینی حکومت کے حوالے کیا تھا۔ چار سال بعد چیانگ کِ شِک نے جمہوریہ چین اور اس کے اداروں کو چین کی خانہ جنگی میں ما زیتونگ کی کمیونسٹ پارٹی کی اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی جزیرے میں منتقل کر دیا۔

تب سے تائیوان نے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات برقرار رکھنے پرمجبور ہیتاہم اس نے آئین ، پرچم اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری نام کے طور پر جمہوریہ چین کو برقرار رکھا ہے۔دونوں خطوں کے مابین سیاسی تقسیم کے باوجود چین اب بھی تائیوان کا دعوی کرتا ہے کیونکہ وہ اسے اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔ چین کی جانب سے پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔