بھارت تعصبانہ رویوں کو فروغ دے رہاہے،شبلی فراز

398

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نریندر مودی گجرات کا قصائی ہے،بھارتی حکومت نے تعصبانہ رویوں پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسلام فوبیا کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کیا،کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہاہے،اقلیتوں پر مظالم ڈھانامودی حکومت کا نظریہ ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہر قائد کی روشنیاں اور رونقیں بحال کرنے کے لیے پر عزم ہیں،کراچی کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے، عمران خان پورے پاکستان کو یکساں انداز میں ترقی دینے کے لیے کوشاں ہیں۔