کراچی کی سڑکوں اور علاقوں میں اب بھی پانی جمع، عوام پریشان

502

کراچی والوں کی مشکلات کسی طور بھی کم نا ہوسکیں، کسی کے گھروں میں پانی بھرا ہوا ہے کہیں کہیں گٹر ابلے ہوئے ہیں، سٹرکوں میں ایک ہفتہ ہونے کے قریب ہے مگر اب بھی پانی جمع ہے اور شدید بدبو   سے گزر دشوار ہوگیا ہے۔

صدر کے نشیبی اور رہائشی  علاقوں کی سٹرکوں پر پانی، میڈیشن مارکیٹ کا حال تو بہت برا ہے، روڈ اور دکانوں میں پانی موجود ہے۔

اپنی مدد آپ دکانداروں نے صفائی کروائی ہے مگر سٹرکوں پر کیچڑ جمع ہے جس سے لوگوں کو بہت مشکل ہوتی ہے۔

پی سی ایچ ایس کی گلیوں میں بھی  پانی جمع ہے، تعفن سے دکانداروں اور رہائشوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بیماریاں پھلنے کا بھی ڈر ہے۔

واضح رہے بارشوں کے پانی کی نکاسی نا ہونے سے  گندے پانی پر پیلا مچھر پیدا ہوتا ہے  جس کے کاٹنے سے ڈینگی بخار ، چکن گنیا ، زیکا بخار ، مایارو اور پیلا بخار  ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقوں ڈیفینس اور کلفٹن سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف ان علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے کنٹونمٹ بورڈ (سی بی سی) کے دفتر کے باہر پیر کی صبح شدید احتجاج  کیا گیا تھا۔

ادھر مزید بارشوں کی پیشنگوی کے تحت کراچی کے ضلع وسطی میں برساتی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔