شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

624

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تو شاہدخاقان کےوکیل نےسابق ایم ڈیزپی ایس اوکی تفصیلات پیش کیں۔

شاہدخاقان عباسی کےوکیل بیرسٹرخواجہ نویدکےدلائل مکمل ہوگئے جب کہ سابق ایم ڈی عمران الحق کےوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  میری تقرری میرٹ پرہوئی تھی، 6 ارب کمانےوالےپی ایس اوکامنافع 18 ارب تک پہنچایا۔

وکیل شاہد خاقان نے کہا کہ ایم ڈی کی تقرری کیلئےضابطےپرمکمل عمل کیاگیا، امیدواروں کے انٹرویوز کے بعدشارٹ لسٹ کیاگیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی و دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا، شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے کہا کہ ہمارے نام 18 ماہ سے ای سی ایل میں ہیں، عدالت نے کہا کہ اگر آپ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو کورٹ سے رجوع کر یں۔