غیر قانونی سائن بورڈ لگانے کا الزام، میونسپل کمشنر اختر شیخ کو معطل کردیا گیا

728

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی اختر شیخ کو اختیارات کے ناجائز استعمال سرکاری ریونیو کا نقصان پہنچانے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے معطل کردیا ہے جبکہ دوران معطلی انھیں سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اشتہاری بورڈ کے ماسٹر مائند نیب کے ہاتھ گرفتار سابق سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کے قریبی عزیز میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی کو گزشتہ روز سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے معطل کردیا ہے۔

ذرائع کے مباطق اختر شیخ پر میونسپل کمشنر کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف ضلع وسطی،ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں سینکڑوں کی تعداد میں اشتہاری بورڈ ز نصب کرکی کی اجازت دینے اور اشتہاری بورڈ کی مد میں حاصل ہونے والے سرکاری کروڑوں روپے خربرد کرنے کے الزامات ہیں۔جبکہ حالیہ بارشوں کے دوران شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں پر غیر قانونی اشتہاری بورڈ گرنے کے واقعہ پر سابق سیکرٹری بلدیات روشن شیخ نے بلدیہ جنوبی کے میومسپل کمشنر اختر شیخ کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے ماتھت دو افسران کو معطل کردیا تھا جبکہ اس قبل اختر شیخ جب میونسپل کمشنر ضلع وسطی تعینات تھے تب بھی بدعنونانی کے الزمات پران کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کیں تھیں۔

تاہم اس پہلے تحقیقات کسی انجام پر پہنچتیں اختر شیخ نے اپنا تبادلہ میونسپل کمشنربلدیہ شرقی کرالیا تھا مگر بلدیہ شرقی میں تعیناتی کے بعد اختر شیخ نے اپنے دست راست افسران سے مل کر ضلع شرقی کو بھی غیر قانونی اشتہاری بورڈز کا جنگل بنادیا تھا۔

جس کی شکایات پر اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے اختر شیخ سمیت محکمہ ایڈورٹائزمنت کے 13افسران کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لئے حکام سے سفارش کی تھی مگر اس مرتبہ بھی اختر شیخ نے اثر ورسوخ استعمال کرکے اپنا تبادلہ بلدیہ جنوبی کرالیا تھا۔