کے پی ٹی انڈر پاس کا معائنہ، ٹریفک کے لیے دوبارہ فعال

585

جمعرات کے روز کراچی کے کلفٹن میں واقع کے پی ٹی انڈر پاس کو عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے،  ٹریفک پولیس کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں بعد ساختی نقصان کے خدشات پر بند کیا گیا تھا۔

پچھلے ہفتے مون سون بارشوں کے دوران ، شہر میں تباہی مچ گئی، شہر کے سب انڈر پاس مکمل طور پر پانی سے بھر گئے۔

KPT UNDERPASS

ٹریفک پولیس نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ موٹرسائیکلوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچانے کے لئے لیا گیا ہے۔

 ایک ٹریفک پولیس افسر نے بتایا ، “انڈر پاس کی جانچ کے لئے ایک تکنیکی ٹیم طلب کی گئی ہے۔”

تکنیکی ماہرین نے سائٹ کا جائزہ لیا اور اسے ٹریفک کیلئے محفوظ قرار دے دیا۔

واضح رہے انڈر پاس کی کمزور ہونے والی دیواروں اور انھیں لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس سامنے آئیں جس کی وجہ سے  عارضی بند کر کے معائنے کا حکم دیا گیاتھا۔

دوسری جانب  سینٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹیوٹ میں لکھاہے کہ، ‘عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ساختی فریم میں پریشان کونے والی کوئی علامت نہیں ہے اور انڈر پاس ٹریفک کے لئے محفوظ ہے جو اب کھول دیا گیا ہے’۔

یاد رہے شہر میں مون سون کی بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں، پنجاب چورنگی انڈر پاس اور ڈرائ روڈ انڈر پاس بھی بارش کے پانی سے ڈوب گئے۔

یاد رہے ڈی ایچ اے میں پانی کی نالیوں کی خراب حالت کی وجہ سے علاقوں کو سیلاب سے دوچار کردیا ہے۔