کراچی، چلتی موٹرسائیکل پر انوکھی واردات

234

ڈی ایچ اے میں رہائشیوں کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ تلاش کرلیاگیا ۔

میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوجاتا تھا۔

ایک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ، جس میں اسے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ایک شخص سے موبائل فون چھینتے ہوئے دکھاجاسکتاہے۔

واضح رہے یہ گروپ  موٹرسائیکل پر ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو لوٹ رہا تھا،  ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں کو لوٹنے کے انوکھے چور کو ڈی ایچ اے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے اس کے پاس سے موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد اور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔