بیوہ والدہ کے اکلوتے سہارے لیفٹیننٹ ناصر سمیت 3 جوان پر ارض پاک پر قربان

760

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور دوجوان شہید  جبکہ 4 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی  ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گیروم سیکٹر میں سڑک کی تعمیر پر مامور کمپنی کی حفاظت کے لئے تعینات پاک فوج کے جوان دہشت گردی کی جانب سے بچھائی گئی  بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے، سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ  پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی  بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی۔

لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد کا تعلق مظفر آباد سے تھا، اور ان کی عمر 23 برس تھی،لیفٹیننٹ ناصر خالد ایک شہید پولیس آفیسر کے اکلوتے بیٹے اور اپنی ماں کا واحد سہارا تھا۔

نائیک محمد عمران  کا تعلق  فیصل آباد سے تھا اور ان کی عمر 33 برس تھی، جبکہ سپاہی 30 سالہ عثمان اختر راولپنڈی سے تعلق رکھتے تھے ۔