مصر اسرائیل کی سیکیورٹی کو اہمیت دیتا ہے: مصری صدر السیسی

673

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی سیکیورٹی کو اہمیت دیتا ہے۔

مصری صدر السیسی یہ بات اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہی۔ نتن یاہو نے آج صبح مصری صدر سے فون پر رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔

مصر کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر السیسی نے اسرائیل کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کی دو علیحدہ علیحدہ ریاستوں کا قیام ہی دراصل مشرق وسطیٰ میں امن کی ضمانت ہے۔

السیسی نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی ہر اس کوشش کی حمایت کرے گا جو فلسطین کی علیحدہ ریاست کے قیام اور اسرائیل کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کیا جائے گا۔

مصر کے صدر نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات قائم ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے فلسطین کی علیحدہ ریاست کی کوششوں کو تقویت ملے گی اور خطے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔