چیئرمین میٹرک بورڈ کا نتائج کی تاریخ کا اعلان

690
فائل فوٹو

کراچی: چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعیدالدین کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کو میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعیدالدین نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 لاکھ طلبا 5 ماہ سے  نتائج کا انتظار کر رہے تھے تاہم طلبا کا رزلٹ تیار کر کے پرنٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ  20 ستمبر تک میٹرک کے نتائج کا حتمی اعلان کردیا جائے گا جبکہ طلبا کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر پاس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث میٹرک سمیت تمام بورڈز کی جانب سے امتحانات منسوخ کردیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت 14 مئی 2020 کو این سی سی کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک بھر میں نویں تا بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاسوں میں ترقی دی جائے گی اور اس میں 3 فیصد اضافی مارکس بھی دئیے جائیں گے۔

 سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی نویں میں مارکس کا تناسب 60 فیصد ہے تو اب وہ میٹرک کے رزلٹ میں 63 فیصد شمار کیے جائئں گے اوراسے گیارہویں میں داخلہ اسی تناسب سے مل سکے گا۔ اسی طرح کسی کی گیارہویں میں کامیابی کا جو تناسب ہوگا اس میں 3 فیصد شامل کرکے اسے شمار کیا جائے گا۔