عاصم سلیم باجوہ نے لگنے والے الزامات کی تردید کردی

709

اسلام آباد :چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں، ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردیدسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے کی ہے۔

 عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے اوراہلخانہ کے خلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے،احمد نورانی نے 27اگست کو کونامعلوم ویب سائٹ پر میرے بارے میں خبر بریک کی تھی،جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں اور غلط قرار دیتا ہوں ،مجھ پر الزامات میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے لگایا گیا،میں اپنے اوپر الزامات کا جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹا۔

چیئرمین سی پیک کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے پر بھی الزام لگایا کہ اس نے سی اون بلڈرزاینڈ اسٹیٹ کمپنی بنائی ہے،میرے بیٹے کی کمپنی نے قیام سے اب تک کوئی کاروبار نہیں کیا، میرے بیٹے کی کمپنی غیر فعال ہے،میرے بیٹے پر یہ بھی الزام لگایا کہ اس کے نام ہمالیہ لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہے،میں واضح کرتا چلوں کہ ہمالیہ لمیٹڈ کمپنی میں میرے بیٹے کے صرف 50فیصدشیئر ہیں،یہ کمپنی بہت چھوٹی ہے،جس نے 3سال میں صرف 5لاکھ روپے کمائے ہیں،یہ بھی درست ہے کہ میرے ایک بیٹے کے نام پر موچی کاڈویزکمپنی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میرے ایک بیٹے پر الزام لگایا کہ اس کے نام کرپٹن مائننگ کمپنی ہے،یہ کمپنی اس وقت رجسٹرڈ کی گئی جب میں بلوچستان میں تعینات تھا۔

خیال رہے کہ صحافی احمد نورانی نے4صفحات پر مشتمل  ایک  خبر بریک کی تھی جس میں عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ان کی زوجہ کے بیرونِ ملک کوئی اثاثہ جات نہیں ہیں مگر امریکی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے مطابق ’عاصم باجوہ کی اہلیہ فرخ زیبا پاکستان سے باہر (امریکہ میں) تیرہ کمرشل جائیدادیں، جن میں دو شاپنگ سینٹر بھی شامل ہیں۔

احمدنورانی نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ عاصم باجوہ سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنے خلاف الزامات کا جواب دیں لیکن وہ جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔