ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 6,328 ہوگئی

447

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 جبکہ 6,328 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 827 ، پنجاب میں 96,983 ،بلوچستان میں 12,935 خیبرپختونخواہ 36,340، گلگت بلتستان میں 2,935، اسلام آباد میں 15,689 اور آزاد کشمیر میں 2,305 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,415 پنجاب 2,205، خیبرپختونخوا 1,255، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 71، بلوچستان 143 اورآزاد کشمیر میں 64 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 81 ہزار 925 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 26 لاکھ 84 ہزار 252 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 21 ہزار 744  ٹیسٹ کے دوران 424 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 10 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 585  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 61 لاکھ 82  ہزار 43 افراد متاثر، 8 لاکھ 67 ہزار 347 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 84 لاکھ 45 ہزار 406 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔