احتساب کےنام پراپوزیشن کوانتقام کانشانہ بنایاجاتاہے، اکرم درانی

683

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم درانی کا کہنا ہے کہ احتساب کےنام پراپوزیشن کوانتقام کانشانہ بنایاجاتاہے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ 20ستمبر کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوگی،جس میں تمام اپوزیشن رہنما شرکت کریں گے، ملک کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ایک لمحے کی بھی دیر نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فری الیکشن ہوں کوئی مداخلت نہ ہو،گزشتہ جو الیکشن ہوا وہ پورے ملک کی بدنامی ہے،مشاورت ہوگئی ہےکہ اس حکومت کو مزید ایک دن بھی دینا ملک کے ساتھ ظلم ہے۔