آئی پی ایل کو زور دار جھٹکا

394

انڈین پریمیئر لیگ کو دھچکا، سب سے کامیاب بولر نے رواں سیزن کو دوری اختیار کر لی۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز بولر لیستھ ملنگا نے آئی پی ایل 13ویں سیزن میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ملنگا کی عدم دستیابی کی وجہ فیملی ایشوز کو قرار دیا گیا ہے۔

بلے بازوں کے لیے خطرے کی علامت سمجھے جانے والے ملنگا آئی پی ایل کے سب سے خطرناک بولر ہیں وہ تمام سیزن میں سب سے زیادہ 171 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

گزشتہ سیزن کی فاتح ممبئی انڈین کی کامیابی میں ان کا کلیدی کردار تھا، انہوں نے فائنل میں چنئی سپرکنگز کو عمدہ کارکردگی کی وجہ سے شکست دے کر ٹیم کو چوتھی بار ٹائٹل جتوایا تھا۔