اسٹار فٹبالر نیمار سمیت پی ایس جی کے 3 کھلاڑی کورونا کا شکار

381

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیرس سینٹ جرمین پی ایس جی کے 3 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے، کورونا کا شکار ہونیوالوں میں نیمار، ڈی ماریہ اور لینڈروڈینیل پریڈز شامل ہیں جبکہ فٹبال پلیئرز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

دوسری جانب پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 3 پی ایس جی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار کھلاڑیوں کا ایس او پیز کے تحت علاج جاری ہے۔

فٹبال کلب نے اپنے پیغام مزید کہا کہ کورونا کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھ راوابط رکھنے والے کھلاڑیوں اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ جلد ہی کروایا جائے گا۔