۔2برسوں میں وزیر اعلیٰ کے اخراجات کمی ہوئی، فیاض چوہان

114

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب کی قیادت میں بزدار حکومت کفایت شعاری کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ دو سال میں ایوانِ وزیرِ اعلی کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی، گزشتہ ادوار میں وزیراعلیٰ کا دفتر منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا رہا۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تفصیلات جاری
کرتے ہوئے بتایا کہ 2017-18 ء میں ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ کل اخراجات 238 ملین تھے، بزدار حکومت 2019-20 ء میں یہ اخراجات 37 فیصد کمی کے ساتھ 150.52 ملین پر لے آئی، پہلے 2 سال میں سی ایم آفس تحائف اور تفریح کی مد میں 56 فیصد کمی کی گئی، 2017-18ء میں یہ اخراجات 89.9 ملین تھے، 2019-20ء میں 39.99 فیصد ہوگئے۔ گاڑیوں کی مرمت کی مد میں گزشتہ 2 برس میں بزدار حکومت نے 53 فیصد بچت کی۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی خزانے کی امین ہے، ہر صورت بچت کی جائے گی، ایوانِ وزیر اعلیٰ کا تقدس بحال کیا۔