چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستیں دائر

163

لاہور (آن لائن) چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکر دی گئیں۔جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے
باتیں کر رہی ہیں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی۔ استدعا ہے کہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں اور آٹے اور چینی کے بارے میں رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ۔