کارکردگی رپورٹ کا ایک نقطہ بھی نہیں جھٹلایا جاسکتا، مسرت چیمہ

103

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنی 2 برس کی کارکردگی سامنے لا کر ثابت کیا ہے کہ ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، کارکردگی رپورٹ کا ایک نقطہ بھی نہیں جھٹلایا جا سکتا، شہباز، مریم ایک دوسرے کے مقابلے میں ریلیاں نکال رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ کا کہنا
تھا کہ مریم نواز سن لیں اب ان کی ضد نہیں چلے گی بلکہ آئین و قانو ن کے مطابق سب کچھ چلے گا ۔ نام نہاد خادم اعلیٰ اور ان کے حواری عوام کی رائے جاننے کی بجائے اپنے لیے خود ہی سرٹیفکیٹ جاری کرتے رہے ۔ انہوںنے کہا کہ کارکردگی رپورٹ پیش ہونے کے بعد اب اپوزیشن کا واویلا شروع ہو جائے گا اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کی فیکٹریوں میں اوور ٹائم لگایا جائے گا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ ن لیگی کارکنان بھی تذبذب کا شکا ر نظر آتے ہیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں قانون اپنے راستہ بنائے گا ۔