عاصم باجوہ پر الزامات کی تحقیقات کی جائے، مصطفی کھوکھر

115

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمن سی پیک کے سنجیدہ مالی اسکینڈل پر حکومت کی خاموشی اور کچھ نہ کرنا حیران کن ہے۔ ترجمان بلاول زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کے
معاون کے ظاہر کردہ اثاثوں اور انکشاف میں سامنے ائے اثاثوں اور کاروبار میں تضاد ہے،حکومت تو نام نہاد احتساب پر اتراتی ہے اسے اس معاملے میں بھی کارروائی کرنی چاہیے تھی حکومت اپنے دکھاوے کے احتساب کے بیانیے کے برعکس اس معاملے پر مکمل خاموش ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں اور کاروبار کے متعلق انکشافات حکومت اور نیب کے لیے امتحان ہے۔