ڈیجیٹل اسٹریٹجی میں 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

210

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کا پہلا شیڈولڈ مائیکرو فنانس بینک اور ملک کے معروف ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم ایزی پیسہ کو چلانے والے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے اپنے شیئر ہولڈرز ٹیلی نار گروپ اور اینٹ گروپ کو لمیٹڈ)اینٹ گروپ( سے 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ شیئر ہولڈرز کی طرف سے سرمایہ کاری کے باعث بینک کے سرمایہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور پاکستان میں موبائل پیمنٹ کے شعبہ میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے کے لیے ادارے کو ایک نئی منزل کی طرف راغب کیا ہے۔ اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عرفان وہاب خان نے کہا کہ لوگوں کے لین دین اور کاروبار چلانے کے طریقوں میں ایک اہم تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔