مرکنٹائل ایکس چینج میں 8ارب روپے کے سودے

182

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روزپی ایم ای ایکس میں میٹلز، انرجی، کوٹس/فاریکس اورایکویٹی کے 8 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,410 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.624ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 793.296 ملین روپے اورچاندی کے سودوں کی مالیت 710.843 ملین روپے رہی۔