راشد حسین کی بازیابی کے لیے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

68

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے حسین آباد پٹھان گوٹھ کے رہائشی افراد نے گم ہونے والے راشد حسین کی بازیابی کے لیے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر راشد کی والدہ عائشہ کاندھڑو، بھائی آصف حسین نے کہاکہ 9 جون کو کرولا کار میں سوار نقاب پوش افراد نے سوئی گیس آفس کے گیٹ کے سامنے سے راشد حسین کو اٹھایا اور غائب کردیا جس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر راشد حسین کو بازیاب کرایا جائے اور اگر اس پر کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔