جامعہ مسجد کے خطیب کی موٹر سائیکل پولیس 6 روز گزرنے کے باوجود برآمد نہ کراسکی

39

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جامعہ مسجد اسلامیہ کے خطیب و امام مفتی محمد سلیم کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل پولیس 6 روز گزر جانے کے باوجود بھی برآمد نہیں کراسکی، مکی شاہ تھانے پر رپورٹ درج کرائی گئی لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔ مفتی محمد سلیم نے ایس ایس پی حیدر آباد سے موٹر سائیکل برآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔