حیدر آباد، دودھ کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر 2 ڈیریاں سربمہر

146

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد عبدالمجید زھرانی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر تعلقہ کے مختلف علاقوں میں دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر 97 روپے کی خلاف ورزی پر 2 ڈیریز کو سیل کردیا گیا۔ کئی ڈیری مالکان کو سرکاری قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔