سابق نائب ناظم حیدر آباد عبدالقدیر ناغڑ کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے، اہالیان کا مطالبہ

75

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدر آباد کی دوڑ میں سابق نائب ناظم سٹی بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد معروف سیاسی و سماجی شخصیت اہالیان حیدر آباد کے دلوں کی دھڑکن عبدالقدیر ناغڑ کا نام سرفہرست، اہالیان حیدر آباد کا بھی پُر زور مطالبہ، سابق نائب ناظم حیدر آباد عبدالقدیر ناغڑ کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے تاکہ ان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے حیدر آباد کا نقشہ بدل جائے۔ واضح رہے کہ عبدالقدیر ناغڑ ایڈووکیٹ بے لوث، خدمت گار اور بلارنگ و نسل کام کرنے والے سابق نائب ناظم سٹی بھی رہ چکے ہیں، ان کے والد بزرگ عبدالعزیز ناغڑ کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ان کے والد کی خدمات بھی حیدر آباد کے لیے مثالی ہیں۔