وفاقی حکومت کا کراچی کیلیے 700 ارب کا پیکیج لانے کا فیصلہ

113

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کراچی کو 700ارب پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا۔عمران خان جمعے کودورہ کراچی میں پیکج کا اعلان کریں گے۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان جمعے کے روز کراچی آرہے ہیں،میری عمران خان سے درخواست ہے کہ جب عمران خان جمعے کو آئیں تووہ اعلانات کرنا جن پر عملدرآمد ممکن ہو۔تاکہ حکومت کی مزید ساکھ خراب نہ ہو،معاف کرنا اس سے پہلے آپ نے بھی وعدے کیے، آپ کی پارٹی کے لوگوں نے وعدے کیے لیکن ان پر عمل نہیں ہوا۔حالیہ دنوں میں تحریک انصاف کے ایک دو ارکان اسمبلی کے علاوہ باقی تمام کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔امید ہے کہ بالآخر سندھ حکومت بھی عوام کی چیخوں کو سنے گی۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کراچی کیلیے 700 ارب کا بحالی پلان لے کر آرہے ہیں۔