حیدرآباد: گرین ٹاور کے قریب سے 2ملزم گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

187

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں موٹرسائیکل چور سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق ائر پورٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ گلستان
سرمست روڈ گرین ٹاور چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو روک کر تلاشی لی جن کے قبضے سے2پستول برآمد ہوئے ملزمان یعقوب اور حسین فوجی جس موٹرسائیکل پر سوار تھے وہ بھی چوری شدہ نکلی جو چیک پوسٹ ائرپورٹ کی حدود سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ اے سیکشن میںدرج ہے جبکہ مارکیٹ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران اکبر سی این جی پمپ لغاری گلی کے قریب ایک مشکوک فرد سجاد علی کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے 200 مین پوری برآمد ہوئی مارکیٹ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔