تاجروں کو جلد ریلیف دینے کا انتظام کیا جائے، سندھ حکومت

164

کراچی (آن لاین ) ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے نقصان اور مسائل سے آگاہ ہیں انکے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اولڈ سٹی ایریا جن میں کھارادر، ٹاور اور ملحقہ
علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ کمشنر کراچی ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کاشف گلزار، ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود، ای ڈی آپریشن طارق نظامانی اورکھارادرکی تاجربرادری موجود تھے۔ انہوں نے کھارادر، ٹاور اور ملحقہ علاقوںکا تفصیلی دورہ کرکے بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو کھاراد کی گلیوں سے جلد از جلد پانی نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ۔ دریں اثنا ایم ڈی سالڈ ویسٹ کاشف گلزار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے واٹر بورڈ جس جس علاقے سے پانی کی نکاسی کرتی جا رہی ہے وہاں سالڈ ویسٹ کا عملہ سوئپنگ اور کچرااٹھانے کا کام بروقت انجام دے رہا ہے۔