وزیراعظم کا زیرسماعت مقدمات میںقیدخواتین کی رہائی کا حکم

161

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں بند انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزارت انسانی حقوق کے حکام، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ وزیراعظم نیعدالت عظمیٰ کے حکم نامے299/2020 پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تاکہ انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں اور ایسی سزا یافتہ خواتین جو عدالت عظمیٰ کے حکم کے تحت رہائی کے لیے اہل قرار پائیں، کو رہا کیا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سزائے موت پانے والی خواتین قیدیوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی اور غیر ملکی خواتین قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی رپورٹس فوری طور پر طلب کر لی ہیں۔