خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، مریم نواز

437

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بدترین سیلاب کا شکار ہونے والے عوام کے ساتھ ہیں، خیبر پختونخوا میں بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی کے باعث عوام نے قدرتی آفت کا سامنا کیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ موثر حکمت عملی اور تدبر سے سیلاب جیسی مصیبت سے بچا جا سکتا تھا، اللہ تعالی سے دعاہے کہ عوام کو محفوظ رکھے۔