حیدرآباد:بچے کو اغوا کرنیوالی 4خواتین سمیت 5ملزمان کا ریمانڈ منظور

130

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر دو کی عدالت نے 3سالہ بچے کواغوا کرنے والی 4 خواتین 5ملزمان ایک دن کے تفتیشی ریمانڈ پر پھلیلی پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوٹھ مال خان تھیبو تحصیل جھنڈو مری کے رہائشی تاجر غلام عباس تھیبو کے 3 سالہ بیٹے زین العابدین کونانی کے گھر پھلیلی تھانے کی حدودسے
28 اگست کو اغوا کرکے20لاکھ روپے تاوان مانگی تھی۔ پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کے ذریعے 4روز بعد بچے کو بازیاب کرالیا اور 4خواتین سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں ایک بچے کی سگی خالا بھی شامل ہے۔