ڈاکٹرماہا علی کی میڈیکل رپورٹ میں قتل کیے جانے کا امکان سامنے آگیا

244

کراچی (نمائندہ جسارت ) ڈاکٹرماہا علی کی میڈیکل لیگل رپورٹ میں قتل کیے جانے کا امکان سامنے آگیا۔ میڈیکل رپو رٹ سامنے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا علی رائٹ ہینڈر تھی جبکہ گولی بائیں جانب سے ان کے سرمیں لگی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی کیس میں ایک نیا مو ڑ سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر ماہا علی کی لیگل میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پراس بات کا انکشاف ہوا ہے ان کی موت دا ئیں جانب سے گولی لگنے سے نہیں ہو ئی بلکہ با ئیں جانب گولی لگنے سے ہوئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ما ہا علی رائٹ ہنڈر تھیں جبکہ گولی با ئیں جانب سے ان کے سر میں لگی تھی جسکے با عث ان کی موت واقع ہو ئی تھی۔ میڈیکل لیگل رپو رٹ کی بنا پرمجسٹریٹ سے قبرکشائی کی درخواست کی گئی ہے، قبر کشا ئی کے بعد میڈیکل لیگل رپورٹ کی بنیا د پران کے اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر ماہا علی نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں خود کو گولی ما ر کر خود کشی کرلی تھی ،متوفیہ کے والد نے تین افراد کے خلا ف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی تھی۔درخواست میں ڈاکٹر ما ہا علی کے والد نے بیٹی کے دوست ، ایک ہسپتال کے ڈینٹسٹ اورڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پرماہاعلی کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ماہا علی کے والد نے دائر درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ان تینوں افراد کی جانب سے پریشان کیے جانے پر بیٹی نے خودکشی کی۔