ٹھٹھہ، سندھ کے مشہور پہلوان علی بخش ملاح نے خودکشی کرلی

181

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ کے مشہور پہلوان علی بخش ملاح نے اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، غلام اللہ کے رہائشی پہلوان کی لاش ان کے گھر قریب اوطاق میں لٹکتے ہوئے ملی، پولیس نے لاش کو سول اسپتال مکلی پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ مرحوم لاک ڈائون کی وجہ سے ملھاکڑوں کی بندش کے بعد فاقہ کشی کی صورتحال سے دوچار تھے، بے روزگار ہونے کی وجہ سے وہ اکثر پریشان رہتا تھا، ان کا یہ اقدام بے روزگاری کی وجہ سے ہوا ہے۔ علی بخش نے سندھ میں ہونے والے کھیلوں میں حصہ لیا اور پہلوانی کے جوھر دکھائے۔ واقعے کے بعد ملھ پہلوان ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ اور جنگ شاھی میں ہونیوالے ملھ مقابلے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔