سود خوروں سے جان کا خطرہ ہے، تحفظ  فراہم کیا جائے، متاثرین کا مطالبہ

91

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) نوابشاہ کے علاقے سوسائٹی کے رہائشی تین بھائیوں کا سود خوروں کے ظلم کیخلاف نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین امتیاز چانڈیو، مختار چانڈیو اور زوہیب چانڈیو نے کہا کہ ہم نے مجبوری میں آصف چانڈیو اور سجاد چانڈیو سے ایک لاکھ روپے سود لیا جبکہ ڈیرھ لاکھ روپے سود ادا کرنے کے باوجود مزید 80 ہزار روپے سود مانگ رہا ہے۔ انکار پر انہوں نے ہمیں گھر کے اندر یرغمال بنا کر سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ ہمیں سود خوروں سے جان کا خطرہ ہے، ہمیں تحفظ دیا جائے اور سود خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔