لاڑکانہ میں روحانی طلبہ جماعت کا 8 واں ماہانہ اجلاس

84

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں روحانی طلبہ جماعت کا 8 واں ماہانہ اجلاس شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حق نواز میمن، عبدالعزیز شیخ، محمد علی شیخ، محمد شریف بروہی، عبدالرحیم شیخ، حافظ زیب چانڈیو، محمد خان سیہڑاور واجد علی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عہدیدارن کی جانب سے آئندہ ہفتے سے شہر کی تمام برانچز کا تنظیمی دورہ کرکے تنظیمی سازی کا جائزہ لیں گے۔