پنگریو، ایل بی او ڈی میں ڈوبنے والے  محنت کش کی لاش دو روز بعد بھی نہیں مل سکی

88

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو کے قریب ایل بی او ڈی برانچ ڈرین میں ڈوبنے والے محنت کش موتی بھیل کی لاش دو روز گزر جانے کے باوجود نہیں مل سکی۔ موتی بھیل ایل بی او ڈی برانچ ڈرین کے سائفن سے گھاس لے کر گزر رہا تھا کہ توازن کھو جانے کے باعث سیم نالے میں گرگیا ،پاکستان نیوی کی ٹیم نے سیم نالے سے لاش کی تلاش شروع کردی ہے۔