ٹنڈو آدم، لاکھوں روپے کی سفینہ غائب  کرنے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

91

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) سٹی پولیس نے شاہ فیصل اسٹریٹ میں ملا ارشاد کے گھر چھاپا مار کر 12 بوروں سے زائد سفینہ برآمد کرکے صرف 18 پیکٹ جس میں 2 ہزار پڑیاں ظاہر کیں جبکہ لاکھوں روپے کا مال غائب کرنے کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی نے اے ایس پی سانگھڑ حسن جاوید بھٹی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں اے ایس پی سانگھڑ حسن جاوید بھٹی نے تحقیقات کے لیے سانگھڑ طلب کرلیا ہے۔