یورپی ممالک میں 6 ماہ بعد اسکول کھل گئے

128

برسلز (اے پی پی) یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لگ بھگ 6 ماہ سے بند اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ حکومتوں نے کورونا وائرس سے متعلق سخت ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کرنے پر بھی زور دیا ہے۔وبائی مرض میں اضافے کے باوجود اسکول کھولے جانے پر کئی اساتذہ اور والدین
نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔یلجیم میں بھی اسکول کھل گئے ہیں جبکہ جرمنی میں اسکول گزشتہ ماہ ہی کھول دیے گئے تھے۔انگلینڈ اور ویلز میں 6 ماہ کی بندش کے بعد رواں ہفتے سے اسکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔