صوبائی محتسب اعلیٰ کے تقررکا اختیار ،محکمہ قانون سے جواب طلب

85

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار گورنر سے وزیراعلیٰ کو منتقل کرنے کے ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر محکمہ قانون سندھ کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 24ستمبر تک ملتوی کردی ۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے سماجی کارکن سید محمود اختر نقوی و دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔