ایشیائی بینک کے منصوبوں پرکام تیز کیا جائے،خسرو بختیار

195

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے تمام متعلقہ اداروں کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے منصوبوں پرکام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ دوروزہ اجلاس میں پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے دن ایشیائی ترقیاتی بینک کے بجلی، مواصلات، ایف بی آر اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبوں پر
بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں مختلف جاری منصوبوں کاحجم 6.6 ارب ڈالر ہے۔ وفاقی وزیراقتصادی امورنے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دارہے ۔انہوں نے کہاکہ پورٹ فولیو جائزہ اجلاس کا مقصد جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈونر فنڈڈ ترقیاتی منصوبوں پر سہ ماہی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔