پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت 11ستمبر تک ملتوی

74

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت میں زیر سماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی، مشرف رسول،عرفان الٰہی ودیگر کے خلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتی ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 11ستمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ لیگی رہنما مہتاب عباسی کو حاضری سے مستقل استثنا حاصل ہے۔