بھنگ کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جائیگا ، فواد چودھری

145

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی اور اسے مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ کے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں ، آئندہ سال سے الیکٹرک بسوں کی پاکستان میں اسمبلنگ شروع ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ کل ہمیں صنعتی طور پر بھنگ کی کاشت کا لائسنس ملا ہے، ملک میں کپاس کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے یہ پودا ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔ ہماری کمرشل منصوبہ بندی میں کوشش ہے کہ اگلے 3 برسوں میں
اس کی مارکیٹ ایک ارب دے سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں، بیٹری پر گاڑیوں کا منتقل ہونا ترقی کی جانب قدم ہے، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بیٹریوں سے انقلاب آئے گا، آئندہ سال سے الیکٹرک بسوں کی پاکستان میں اسمبلنگ شروع ہوگی، کوشش ہے اسلام آباد وہ پہلا شہر بنے جس کی پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹرک بسز پر چلائی جائے، رواں سال 20 برقی کاریں امپورٹ کریں گے، خواتین کے لیے الیکٹرک بائیکس متعارف کرارہے ہیں،مستقبل میں گھر بھی لیتھیم بیٹریز پر منتقل ہوسکیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرارہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہہم پاکستان میں بہت لمبے عرصے کے بعد قابل تجدید توانائی کی پالیسی لائے ہیں، کوشش ہے کہ 10 سال میں ہم قابل تجدید توانائی کے ذرائع بنا سکیں۔