ایف بی آر کی ساکھ کالی بھیڑوں نے خراب کی،عشرت حسین

187

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سادگی مہم و ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ایف بی آر میں اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ساکھ کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے اچھی نہیں ، ایف بی آر ارکان کی تعداد 13 سے کم کرکے8کی جارہی ہے، اصلاحات میں اختیارات چیف کمشنرز اور ایل ٹی یو کو دیںگے اورانہیں احتساب کیلیے بھی تیار رہنا ہوگا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے شفافیت اور ٹیکس گزار کی مشکلات کم ہونگیں۔ محصولات کے ہدف کے حصول کے لیے عوام کو تنگ کیا جاتا ہے، نئے ٹیکس گزاروں کو شامل کیا گیا لیکن ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔