خیبر پختونخوا میں حکومتی سیاحتی منصوبے آپسی چپقلش کا شکار

71

اسلام آباد/ پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں حکومتی سیاحتی منصوبے آپسی چپقلش کا شکار ہوکر خواب بن گئے ‘ سیاحت کو فروغ دینے کے حکومتی دعوے اور اعلانات کاغذائی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکے ‘ حکومت کے اسٹیم سفاری ٹرین کوچلانے کے فیصلے کو ایک سال سے زاید عرصہ گزرنے کے باوجود عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا۔ خیبر سفاری ٹرین کا منصوبہ عملی طور پر ختم کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت نے سڑکوں کی تعمیر اور نئے مقامات کی نشاندہیکے لیے5 ارب روپے سے زاید کی رقم خرچ کی ہے۔