ملک بھر کے طلبہ اور اساتذہ کی اسکریننگ کا فیصلہ

95

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں اسکولوں کے دوبارہ کھولے جانے اور تعلیمی اداروں کی حکمت عملی کی جانچ سے متعلق اجلاس میں موجودہ حالات کے تناظر میں جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر
اسد عمر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے مرتب شدہ پروگرام پر وزارت تعلیم نے اتفاق کیا ہے تاہم اگلا بڑا چیلنج یہ ہے کہ ملک بھر کے 3 لاکھ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز اور صحت کے رہنما خطوط کو نافذ کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام توجہ اسی پر مرکوز ہے۔شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ اسکولوں میں آنے والے طلبہ اوراساتذہ کی اسکریننگ کی جائے گی۔