کورونا کے 2 لاکھ 81 ہزار 459 مریض صحت یاب

130

اسلام آباد(اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں ۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 441 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت
آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 مریض ملک بھر کے اسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 20 ہزار 480 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 668،پنجاب میں 9 ہزار349،خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 734،اسلام آباد میں 2 ہزار233 ، بلوچستان میں 182،گلگت بلتستان میں 251،آزاد کشمیر میں 63 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 459 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹی لیٹرز پر 90 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 813 ہے۔