اہانت صحابہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،شاہ عبد الحق قادری

157

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے وفد نے علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں صوبائی وزیر سعید غنی، مشیر وزیر اعلیٰ راشد ربانی سے ملاقات کی، وفد نے یوم عاشور کے موقع پرصحابہ کرام کی اہانت کرنے والے شر پسند عناصر اور ان کے سر پرستوں کیخلاف سخت کارروائی اور تاحیات پابندی کا بھی مطالبہ کیا،وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کیلیے احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا۔صوبائی وزرا نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پرصحابہ کرام کی اہانت کے واقعے کیخلاف نہ صرف ایف آئی آر کا اندراج کردیا گیا بلکہ اس میں ذاکر تقی جعفر اور جس کے نام پر یہ پرمٹ جاری
ہوا ہے، اس میں ان کو نامزد کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے،جبکہ پرمٹ کی منسوخی کیلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس شہر، صوبے یا ملک میں کسی قسم کی مذہبی انتہا پسندی کو ہوا دی جائے اور ہم اس حوالے سے تمام اقدامات بروئے کار لائے ہیں۔20رکنی وفد میں حنیف طیب،ڈاکٹر عبد الوہاب قادری، مولانا ابراراحمد رحمانی،علامہ نسیم احمد صدیقی،ڈاکٹر فرید الدین قادری،سید رفیق شاہ، مولانا راشد علی رضوی، مولانا الطاف قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کے لیے علماو مشائخ کنونشن زیر صدارت علامہ شاہ عبد الحق قادری آج 3ستمبر بعد نماز عشاء ،مرکز جما عت اہلسنّت متصل جامع مسجد شہدا میلاد پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا میں ہو گا۔