ایف بی آر کا 5 شعبوں پر عاید ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

35

لاہور (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 مختلف شعبوں پر عاید ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا ہے۔ جس کا فائدہ فائلرز کو پہنچے گا۔ جن 5 شعبوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا ہے ان میں ملک بھر میں واقع شادی ہالز، نجی تعلیمی اداروں میں 2 لاکھ روپے سے زاید سالانہ فیس ، بیرون ملک زیر تعلیم بچوں کی فیس ، مارکیٹ کمیٹیوں کے لائسنس پر عائد ٹیکس اور پیمرا کی فیس پر عاید 9 لاکھ روپے مالیت کا ٹیکس شامل ہیں۔