چین: تعلیمی نصاب میں منگولیائی زبان پر پابندی‘ عوام کا احتجاج

303

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی چین میں حکومت کی جانب سے منگولیائی زبان کی تعلیم پر پابندی کے بعد منگول باشندے سڑکوں پر نکل آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیجنگ کے فیصل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے والدین نے ا سکولوں میں نئے سال کے آغاز پر ہی بچوں کو پڑھنے کے لیے بھیجنے سے انکار کردیا۔ نئے قوانین کے تحت منگولیا کی سرحد کے قریب خودمختار علاقے میں 3 بنیادی مضامین کو میندرن زبان میں پڑھایا جائے گا، جو کہ چین کی سرکاری زبان ہے۔